فیصل آباد:ٹرک اور ٹرالرسڑک پرکھڑی وین سے ٹکرانے گئے ،5 افراد جاںبحق ، 3 زخمی
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی‘آن لائن‘ آئی این پی)فیصل آباد میں ایکسپریس وے پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے،زخمیوں کو الائیڈہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایکسپریس وے پر حادثہ ٹرک اورٹریلرکے سڑک پرکھڑی وین سے ٹکرانے کے باعث ہوا،جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد کنٹینراور ٹرک نہر میں جا گرے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔4 گھنٹے کی کوشش کے بعد کنٹینراور ٹرک کو نہر سے نکال لیا گیا۔ اس حا دثے نے 25سا لہ عظیم‘35 سالہ عبدالقیوم اور 50سا لہ گلزار جاں بحق ہو گئے۔ پو لیس ذرائع کے مطا بق حا دثہ ٹریلر کے ڈرا ئیور کو اونگھ آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ حا دثے میں ٹریلر کا ڈرا ئیور ا ور ہیلپر بھی جاں بحق ہو گئے۔