• news

جیت ٹیم کی محنت کانتیجہ ہے ،سرفراز احمد :فخر نے پانسہ پلٹ دیا ،ایرون فنچ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے ٹرائی اینگولر سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے اور جیت میں کامیابی کا راز بتاتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ فخر زمان اور شعیب ملک نے بہت ہی شاندار کھیل پیش کیا۔انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم سے مس فیلڈنگ ہوئی لیکن آخری تین اوورز میں باولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلوی ٹیم کو روکنے میں کامیاب رہے۔ فائنل میں جیت پوری ٹیم کی سخت محنت کا نتیجہ ہے ، ٹیم مینجمنٹ نے بھی بہت محنت کی ہے۔ فخر زمان اور شعیب ملک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔یہاں یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نے نہیں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز کی سربراہی میں قومی ٹیم اب تک لگاتار 9 سریز جیت چکی ہے۔انہون نے مزید کہا زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے شکست کے بعد اعتراف کیا کہ فخر زمان نے ہم سے میچ چھین لیامیچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان کا کہناتھا کہ سکور بہت اچھا تھا لیکن پاکستانی کھلاڑی فخر زمان کی بیٹنگ نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ کر رکھ دیا جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا۔ ان کا کہناتھا کہ ہماری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔سیریز میں فخر زمان نے ٹرائی اینگولر سیریز میں مجموعی طور پر 278 رنز بنائے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہناتھا کہ میں نے اپنی نیچرل گیم کھیلنے کی کوشش کی ، ٹیم مینجمنٹ نے بہت مدد کی۔شعیب ملک کے ساتھ جب کھیل رہا تھا تو انہوں نے بہت مدد کی ۔ اننگز کے آغاز میں محتاط بلے بازی حکمت عملی کاحصہ ہوتی ہے ‘کچھ رنز بنالینے کے بعد تیز کھیلتا ہوں ۔ شروع میں دو وکٹیں جلد وکٹیں گرنے کے بعد میں بھی پریشان تھا تاہم ہمت نہیں ہاری کیونکہ ابھی اوورز بہت باقی تھے ۔ یقین تھا کریز پر کھڑا رہا تو میچ جیت جائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن