• news

ڈاکٹر ظفر انور سلیمی پنجاب ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب ہینڈبال ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار مدت کے لیے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں ڈاکٹر ظفر اﷲ سلیمی صدر، شعیب شفیق سیکرٹری جبکہ پروفیسر محمد اکرم خزانچی منتخب ہو گئے۔ پنجاب ہینڈ بال ایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس گذشتہ روز فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں محمد شفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، ساہیوال، سرگودھا ڈویژن، پنجاب ہینڈ بال ریفری ایسوسی ایشن، پنجاب ویمن ہینڈ بال ایسوسی ایشن، سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابق صدر شفیق احمد اور سیکرٹری محمد عمران کی ہینڈ بال کی ترقی کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔ اور ہاوس کی جانب سے محمد شفیق کو پنجاب ہینڈ بال ایسوسی ایشن کا ایڈوائزر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ پنجاب ہینڈ بال ایسوسی ایشن کی منتخب ہونے والی نئی باڈی میں سلمان غنی چیف پیٹرن، ڈاکٹر محمد ظفر اﷲ سلیمی صدر، چوہدری محمد حنیف سینئر نائب صدر، چوہدری منظوراحمد، شاہد محمود اور مسز ثقلین کوثر جاوید اقبال گل، شیخ مبارک علی نائب صدور، شعیب شفیق سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ طارق نواز، مسز عطیہ الطاف، محمد اویس سعید ایسوسی ایٹ سیکرٹریز پروفیسر محمد اکرم خزانچی منتخب ہوئے۔ پنجاب ہینڈ بال ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی میں چوہدری طالب حسین، محمد اکمل، محمد عامر، محمد ریاض، محمد اویس سعید، ملک حامد خالد شامل ہیں۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اکتوبر کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں فیصل آباد میں پنجاب مینز اور ویمنز ہینڈ بال چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن