نجی میڈیکل وڈینٹل کالجز، ایم بی بی ایس کے داخلوں میں ڈونیشن کے نام پر نشستیں فروخت نہیں کر سکیں گے:ڈاکٹر سلمان کاظمی
لاہور(نیوزرپورٹر)پرائیوٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجزاس سال ایم بی بی ایس کے داخلوں میں ڈونیشن کے نام پر سیٹیں فروخت نہیں کر سکیں گے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی طرف سے نئی سینٹرل ایڈمیشن پالیسی کی منظوری سے میرٹ کے قتل عام کا خاتمہ ہوگیا۔وائے ڈی اے پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سلمان کاظمی نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی کاوشوں سے اس سال میرٹ پر داخلے یقینی بنائے جا سکیں گے اور کوئی بھی پرائیویٹ میڈیکل کالج ایم بی بی ایس کی سیٹوں کو20سے 30لاکھ روپے ڈونیشن کے عوض فروخت نہیں کر سکے گا۔