• news

شریف برادران کو سزا جرم سے بہت کم ہے:چودھری آفتاب عالم

رائے ونڈ (نامہ نگار)تحریک انصا ف کے رہنماء چودھری آفتاب عالم نے کہا ہے کہ شریف فیملی کو ہونیوالی سزائیں انکے جرم سے بہت کم ہیں پاکستان میں کرپشن کی سزا موت ہونی چاہیے قومی وسائل پر شب خون مارنے کے افراد کو کسی صورت میں معافی نہیں ملنی چاہیے آج ملک کو جس حالات میں پہنچایا ہے اسکے ذمہ داران کرپٹ عناصر ہیں، ن لیگ ضیاالحق کی جماعت ہے اس جماعت کے قائدین نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، پنجاب میں ن لیگ کے وزراء پر کرپشن کے انگنت الزامات ہیں اور جب بھی ان وزرا کے خلاف غیر جانبدار تحقیقات کی گئیں تووہ بچ نہیں پائیں گے انہو ں نے کہا ہے کہ ما ضی میں جعلی سروے کرا کے مسلم لیگ ن اپنی مقبو لیت میں اضا فہ کا ڈھنڈورا پیٹتی رہی لیکن اب عوام کو حقا ئق کا علم ہو گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن