شہباز شریف الیکشن جیت کر کبھی حلقے میں نہیں گئے:ثمینہ گھرکی
لاہور(خبر نگار)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 کیلئے امیدوار ثمینہ گھرکی نے گذشتہ روز بھی اپنے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بھرپور الیکشن مہم چلائی۔ الیکشن مہم نیں ثمینہ گھرکی نے شہباز شریف پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی شو باز شریف کی طرح عوام سے جھوٹ بولا اور نہ جھوٹے وعدے کیے۔ہم بھی کہہ سکتے تھے کہ چھ ماہ بجلی نہ دی تو نام بدل دیں۔ ہم نے پچھلے الیکشن میں بھی سچ بولا کہ بجلی کا بحران حل ہونے میں وقت لگے گا۔ آج جھوٹے وعدے کرنے والوں کا عوام نیا نام سوچنے میں لگے ہیں۔ اب یہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے آئیںنگے۔ شہباز شریف پہلے بھی الیکشن جیت کر کبھی حلقے میں نہیں گئے۔ اسی لئے تو وہ ہر الیکشن میں اپنا حلقہ ہی بدل لیتے ہیں۔ شہباز شریف پہلے این اے 96 سے الیکشن لڑا کرتے تھے پچھلا الیکشن این اے 129 سے لڑے۔ اب وہ وہاں سے بھی بھاگ کراین اے 132 کے عوام کو بیوقوف بنانے نکلے ہیں۔ ہم الیکشن جیتیں یا ہاریں ہم نے اسی حلقے میں رہنا ہے۔ ہم نے پہلے بھی حلقے کے عوام کی خدمت کی یے۔ پورے دیہی لاہور میں سوئی گیس فرام کی اوربجلی دی۔ ہسپتال۔ سڑکیں بنائیں اور فری ایمبولنس سروس شروع کی۔ بلاول بھٹو نوجوان قیادت اور بی بی شہید کا بیٹا ہے۔