• news

مادرملت فاطمہ جناح کی 51 ویں برسی منائی گئی

کراچی(اے این این) مادرملت فاطمہ جناح کی 51 ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی۔ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ءکو کراچی میں پیدا ہوئیں، محترمہ فاطمہ جناح نے انگریز کے خلاف آزادی کی جنگ میں نہ صرف بانی پاکستان کا بھرپورساتھ دیا بلکہ وہ بے شماردوروں میں ان کی شریک سفر رہیں۔ قائد ان کے ساتھ اکثر وبیشتر مختلف سیاسی و انتظامی معاملوں پر مشورے کرتے تھے۔فاطمہ جناح نے غربت، بیرونی قرضوں، پسماندہ علاقوں میں سائنٹفک تعلیم، نصابات میں اسلامی اقدار، پارلیمانی دستور کی تشکیل میں تاخیر، خارجہ پالیسیوں کے خلاف غیر متوازن رویوں سمیت دیگر معاملات کی جانب نہ صرف حکومت کی توجہ مبذول کی بلکہ آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو دنیافانی سے کوچ کرگئیں، ان کے ایصال ثواب کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت بھی کی گئیں۔
مادر ملت

ای پیپر-دی نیشن