• news

کراچی: ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں مصنوعی دل لگانے کا پہلا کامیاب آپریشن

کراچی(آ ئی این پی) ملکی تاریخ میں شعبہ طب نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے تحت پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 62 سا لہ مر یضہ نفیسہ میمن کو مکینیکل دل لگایا گیا، مر یضہ کا دل صرف 15 فیصد کام کررہا تھا، ڈاکٹرز کی ٹیم کی سربراہی معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کی جب کہ ڈاکٹرز کی ٹیم کے دیگر ممبران میں امریکی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں، ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن آپریشن میں تقریباً 5 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، آپریشن کے بعد سربراہ قومی ادارہ برائے امراض قلب ڈاکٹر ندیم نے آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا۔ معروف سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ایک مصنوعی دل ہے جسے دل لگانے پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن