• news

کوئٹہ: سرکاری کمپنیوں کے ممبرز انتخابی میدان میں کود پڑے

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سرکاری کمپنیوں کے ممبرز انتخابی امیدوار بن گئے۔ رپورٹ کے مطابق پی پی ایل اور جی ڈی سی کے بورڈ ممبرز انتخابی میدان میں کود پڑے۔ بلوچستان عوام پارٹی کے عمراحمد زئی حلقہ این اے 266 کوئٹہ سے امیدوار ہیں‘ وہ او جی ڈی سی کے بورڈ ممبر ہیں۔ ندیم ممتاز این اے 156 ملتان سے امیدوار ہیں جو پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ بورڈ میں شامل ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر رحمت سلام خٹک این اے 34 کرک سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ رحمت سلام او جی ڈی سی ایل کے بورڈ ممبر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن