• news

بھارتی سپریم کورٹ نے غیرمقامی شہریوں کیلئے تاج محل میں نماز پڑھنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ نے آگرہ میں رہائش پذیر شہریوں کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں سے آنے والے مسلمانوں پر تاج محل میں نماز کی ادائیگی پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے ریمارکس دیئے کہ تاج محل دنیا کا ساتواں عجوبہ ہے جس کے تحفظ کے لئے اس کے اندر آگرہ کے غیررہائشی نماز ادا نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ تاج محل کی فول پروف سکیورٹی کے نام پر ضلعی انتظامیہ نے 24 جنوری کو ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صرف آگرہ کے رہائشیوں کو نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت ہو گی۔ بعدازاں ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں چینلج کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن