• news

ملک وال: 12 سالہ لڑکا پتنگ لوٹتے چھت سے گر کر جاں بحق‘ والدہ پر غشی کے دورے

ملک وال(نامہ نگار) محلہ شیرانوالہ میں 12سالہ لڑکا پتنگ لوٹتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے پتنگ بازی اور اس کے سامان کی خریدوفروخت پر پابندی عائد ہے لیکن نوجوانوں نے اس پابندی کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔ محلہ شیرانوالہ میں 12سالہ احسان گھر کی چھت پر پتنگ پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے نیچے گر گیا اور سر میں شدید چوٹیں لگنے پر جاں بحق ہو گیا ، لڑکے کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا ماں پر غشی کے دورے پڑنے لگے جبکہ محلہ میں بھی فضا سوگوار ہو گئی ، شہریوں نے ڈی پی او منڈی بہائوالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگ و ڈور فروشی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن