گوجرانوالہ: سیلفی بناتے پائوں پھسلنے سے دولڑکیاں نہر میں گر گئیں، ایک جاں بحق
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی )سیلفی بناتے کے پائوں پھسلنے کے باعث شادی کی تقریب میں شامل دو لڑکیاں نہر اپر چناب میں ڈوب گئیں ، لوگوں نے ایک لڑکی کو زندہ بچا لیا جبکہ ریسکیو کی ٹیم نے دوسری کی نعش نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی میاں چنوں کی 16سالہ مبشرہ اور راحیلہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے خضر چک آئی ہوئیں تھیں جہاں گرمی کی وجہ سے نڈھال دیگر مہمانوں کے ساتھ دونوں لڑکیاں بھی نہر اپر چناب کے کنارے آگئیں ، مبشرہ اور راحیلہ نہر کے کنارے کھڑی ہو کر سیلفی بنا رہیں تھیں کہ اس دوران پائوں پھسلنے کے باعث وہ نہر میں ڈوب گئیں ، ورثاء کے چیخ و پکار پر وہاں موجود مقامی افراد نے نہر میں چھلانگیں لگا دیں ،جنہوں نے راحیلہ کو زندہ بچا لیا ، دوسری جانب خوشیوں بھرے گھر میں سوگ کی کیفیت ہو گئی ، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔