• news

بلاول کی ریلی روکنے کا معاملہ: الیکشن کمشن کا نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو خط، فوری تحقیقات کی ہدایت

اسلام آباد( آئی این پی)الیکشن کمیشن نے اوچ شریف میں بلاول بھٹوکی ریلی کو روکنے کے معاملے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کوخط لکھتے ہوئے معاملے کی فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوکی اوچ شریف میں ریلی کو روکنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کوخط لکھ دیا،خط سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کی طرف سے لکھاگیا، خط میں کہا گیا کہ سینیٹرشیری رحمان اورنیربخاری نے تحریری درخواست دی ہے،درخواست میں کہاگیا کہ بلاول بھٹوکواوچ شریف میں مزارپرجانے سے روکاگیا،الزام ہے کہ ڈی آئی جی بہاولپورکاایک امیدوارسے گہراتعلق ہے،نیربخاری نے الزام لگایاکہ ڈی ایس پی صفدرنے بلاول کی موومنٹ روکنے کی کوشش کی، چیف الیکشن کمشنراکی ہدایت ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن