• news

عطیات اکھٹے کرتے کرتے تھک گیا، بھاشا ڈیم کیلئے چندہ مہم سے عمران کی معذرت

اسلام آباد (صباح نیوز) عمران خان نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کی عطیات جمع کرانے کی مہم چلانے سے معذرت کر لی۔ کپتان کا کہنا ہے کہ عطیات اکھٹے کرتے کرتے تھک گیا ہوں تاہم بھاشا ڈیم اپنی ممکنہ حکومت کا ترجیحی منصوبہ قراردے دیا جبکہ وہ 20کروڑ عوام کے حق حکمرانی کے سوال کا جواب بھی گول کر گئے۔ چند اداروں کی خواہش کی بجائے عوام کے مکمل حق حکمرانی سے متعلق سوال کو مشکل قرار دے دیا۔ انتخابی منشور2018کے اعلان کے موقع پر عمران خان سے نئے ڈیموں کی تعمیر کے بارے میں عطیات جمع کرنے اور مکمل بااختیار حکومت و نیشنل سکیورٹی پالیسی سازی سے متعلق بھی اہم اور سلگتے ہوئے سوالات ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن