ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، میئر فیصل آباد کو معطل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر کو سفارش
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے سیکرٹری الیکشن کمشن کو میئر فیصل آباد کیخلاف الیکشن کمشن کی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر معطل کرنے اور قوانین کے مطابق کارروائی کرنے کی سفارش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایک تفصیلی لیٹر کے ذریعے سیکرٹری الیکشن کمشن کو آگاہ کیا کہ مسلسل وارننگ کے باوجود میئرعبدالرزاق ملک الیکشن کمشن کے قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ وہ اپنے بھائی ایم پی اے کے امیدوار ملک محمد نواز کی نہ صرف حمایت کررہے ہیں اور کمپین بھی چلارہے ہیں بلکہ فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ایک دو مقامات پر سڑکیں بھی تعمیر کرائی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور اپنے دفتر میں وضاحت مانگی تھی۔