• news

14ڈکیتیاں، 38لاکھ کی نقدی، زیورات لوٹ لئے، 2گاڑیاں 14موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے جنوبی چھائونی کے علاقہ گوہاوا کے رہائشی امین کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 20لاکھ 85ہزار روپے مالیت ، نصیر آباد میں ملک شفاقت اوراس کی فیملی سے ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت، چوہنگ کے علاقے میں فاروق کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر2لاکھ 30ہزارروپے مالیت، نواب ٹا ئون کے علاقے میں اسر ار کے گھر سے2لاکھ 40ہز ارروپے مالیت،کی گیٹ کے علاقے میںصا بر کے ایلخانہ سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت، شادمان میں کا شف کے گھر سے2لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان ، سٹی رائیونڈ میں علی رضا سے ایک لاکھ 32ہزارروپے اور موٹر سائیکل، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ میں شاہد حسین سے 95ہزار اورموٹر سائیکل ،ماڈل ٹائون میں عدیل شوکت سے 60ہزار اورموٹر سائیکل،جنوبی چھائونی میں علی زاہد کی دکان سے 60ہزارروپے ،لٹن روڈ پر عبدالرحمن سے 50ہزارروپے ،نواب ٹائون میں محمد علی کے سٹور سے 25ہزارروپے ،گرین ٹائون میں عبدالستارکی دکان سے18ہزارروپے ،سمن آباد میں حسیب سے 10ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے اسلام پورہ سے میاں ظہیر کی گاڑی ،شاہدرہ ٹائون سے خضر عباس کارکشہ جبکہ بادامی باغ سے فیاض ،گوالمنڈی میں سہیل،لوئر مال میں عدنان ،شفیق آباد میں شہباز ،ساندہ میں ہمایوں،سبزہ زار میں بلال،ہنجروال میں مبارک،ٹائون شپ میں دانیال،ستوکتلہ میں دانش، باغبانپورہ میں آصف،ہربنس پورہ میں اشتیاق اور وسیم ،شمالی چھائونی سے راحت کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔

ای پیپر-دی نیشن