• news

کشمیریوں کی جدوجہد کو کسی صورت دہشتگردی کیساتھ جوڑا نہیں جا سکتا: پاکستان

اسلام آباد (آئی این پی ) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کا مسلسل قتل عام کر رہا ہے، بھارتی فورسز کے مظالم سے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ برہان وانی بیس سال کا نوجوان تھا جس کی زندگی من گھڑت الزامات سے اجیرن بنا دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کے ان مظالم سے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک چودہ سالہ لڑکی کو شہید کیا گیا۔ آٹھ سالہ بچی کی آبروریزی کی گئی اور پانچ سال کے بچے کی بینائی چھینی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن