• news

صومالیہ: القاعدہ سے تعلق 14سکیورٹی افسر گرفتار

موغا دیشو (نیٹ نیوز) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے دفتر وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کے بعد القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 14 سکیورٹی افسروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے افسران کی وزارت داخلہ کے دفتر کے باہر چیک پوائنٹ پر نگرانی کی مکمل ذمہ داری تھی جنہوں نے حملے سے پہلے غفلت برتی اور القاعدہ کے دہشت گردوں کو داخلے کی اجازت دی تھی اور متعلقہ افسر مکمل رابطے میں تھے جس وقت گورنمنٹ کی عمارت میں 2بم دھماکے ہوئے ، جس کے باعث تقریباً 20افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ بیسیوں زخمی ہوگئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن