• news

زرداری، رحمان ملک، ایم کیو ایم لندن نبیل گبول سے جان کو خطرہ ہے: سابق پی پی رہنما حبیب جان کا چیف جسٹس کو خط

کراچی (آئی این پی) لیاری سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے سابق رہنما حبیب جان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط تحریر کیا ہے کہ جس میں نشاندہی کی ہے کہ ان کی جان کو آصف علی زرداری ،سینیٹر رحمان ملک ،ایم کیو ایم لندن کے افرا د اور نبیل گبول کی جانب سے دھمکیوں کے سبب جان کو خطرہ ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ان4 افراد پر ہوگی،خط میں کہا گیا ہے کہ مئی2015ء میں ان کے چھوٹے بھائی مجاہد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ مندرجہ بالا چاروں افراد کی سیاسی مخالفت کی ہے ،جس کی وجہ سے مجھے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ، خط میں کہا گیا ہے کہ مجھے اغواء کیا جاسکتا ہے ،ٹارگٹ کلر کے ذریعے قتل کرایا جاسکتا ہے یا پھر مجھے روڈ ایکسیڈنٹ میں مارا جاسکتا ہے، معزز عدالت عظمیٰ کو پیشگی آگاہ کررہا ہوں کہ کسی بھی حادثاتی موت کے ذمے دار مذکورہ چار افراد ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن