• news

ساجد میر نے ایم ایم اے کی پالیسی سے اختلاف نہیں کیا، اتحاد کا حصہ ہیں: شاہ اویس نورانی

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ مجلس عمل کے مرکزی ترجمان شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ ساجد میر نے متحدہ مجلس عمل کی پالیسی سے کوئی اختلاف نہیں کیا ہے ٗ وہ اتحاد کا حصہ ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ ساجد میر نے ایسی کوئی گفتگو نہیں کی اور انہوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساجد میر نے متحدہ مجلس عمل کی پالیسی سے کوئی اختلاف نہیں کیا ہے بلکہ وہ اتحاد کا حصہ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اویس نورانی نے کہا کہ کچھ جماعتوں کو رجسٹرڈ کراکے مقابلے میں کھڑا کیا گیا جس کا مقصد صرف ووٹ بینک کو متاثر کرنا ہے جبکہ ان کے اس بیان سے ایم ایم اے کے ووٹ بینک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ ساجد میر نے سابق وزیر ریلوے اور لیگی رہنما سعد رفیق سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن)کی حمایت کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن