افغان حکومت‘ طالبان مذاکرات آگے بڑھائیں: امریکہ
کابل (نیٹ نیوز + انٹرنیشنل ڈیسک+آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو غیر اعلانیہ کابل کے دورے پر پہنچ گئے۔ انہوں نے صدر اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کو آگے لڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے زور دیا بات چیت کی جائے جو ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہوا ہے یہ ان کا پہلا دور ہے ادھر سعودی عرب میں انٹرنیشنل کانفرنس آج شروع ہو گی۔ 37 ممالک کے سکالرز حصہ لیں گے۔ ون ٹی وی نیوز کے مطابق صوبہ ننگرہار میں 2 دھماکوں میں کمانڈر سمیت 11 طالبان مارے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کمانڈر کا نام ضبط خان ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پومپیو نے کہا امن عمل آگے بڑھانے کے حامی ہیں۔ اگر طالبان دہشت گردی چھوڑ دیں۔ القاعڈہ کے انتہا پسندوں سے تعلق توڑ لیں اور افغان آئین کے اصولوں اور قواعد کو تسلیم کریں۔ افغانستان میں 24گھنٹے میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 60طالبان ہلاک جبکہ ننگرہار کے ضلع چھاپرہار کے تفریحی مقام پر بم دھماکے میں 9افراد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ افغان فورسز نے مختلف افغان صوبوں میں فضائی اور زمینی حملے کئے ۔ حملوں کے دوران متعدد طالبان ٹھکانے اور ان کی گاڑیاں اور اسلحہ بھی تباہ ہوا ہے ۔