• news

عمران فاروق قتل کیس، استغاثہ گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بدر الدین بلوچ کا بیان قلمبند

اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے استغاثہ کے گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بدر الدین بلوچ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دو مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت جج شاہ رخ خان ارجمند نے کی۔ استغاثہ کے گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بدر الدین بلوچ کا بیان قلمبند کیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دو مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔ طلب کئے گئے گواہوں میں خواجہ سہیل اور باقر مہدی شامل ہیں۔ عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 16جولائی تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن