ملتان میں بلاول بھٹو کی ریلی کو پیشگی نوٹس نہ دینے پر روکا: نگران وزیر داخلہ
اسلام آباد (اے پی پی) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے ملتان میں بلاول بھٹو زرداری کی ریلی کو الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تین دن تک پیشگی نوٹس نہ دیئے جانے کی وجہ سے روکا گیا تاہم انہیں شجاع آباد بائی پاس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ سینیٹر شیری رحمان کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا اس معاملے پر آئی جی پنجاب سے ان کی بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایا الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ہر قسم کی ریلیوں کے لئے تین دن کا پیشگی نوٹس دیا جانا ضروری ہے۔