• news

پی پی کی شکایت، ڈی جی ایف آئی کے تبادلے کیلئے الیکشن کمشن نے وزارت داخلہ سے 3روز میں جواب مانگ لیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے ڈی جی ایف آئی اے کے تبادلے کیلئے وزارت داخلہ سے 3روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ ڈائریکٹر جنر ل ایف آئی اے بشیر میمن کے تبادلے کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سے الیکشن کمشن کو لکھے گئے خط پر الیکشن کمشن نے کارروائی شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدری طرف سے الیکشن کمشن کو شکایت کو موصول ہوئی تھی۔ ڈی جی ایف آئی اے پر الزام لگایا گیا ہ وہ اپنے بھائی کی الیکشن مہم پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن