• news

ساہیوال: ناخلف بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کو ٹوکے کے وار سے قتل کردیا

ساہیوال( نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) نواحی چک 68/4.Rمیں جائیداد کی خاطر اخلف بیٹے نے باپ کو ٹوکہ کے وار سے قتل کر دیا۔ بہادر خاں کی 65سالہ قبل امیراں سے شادی ہوئی تھی جس کے دو بچے محمد حنیف اور بیٹی شمیم تھی لیکن بہادر خاں اور اسکی بیوی امیراں میں ناچا قی ہو گئی اور ماں امیراں اور دونوں بچے الگ ہو گئے تو بہادر خاں نے امیراں کو طلاق دے دی اور زمین پر حنیف قابض ہو گیا اور 21ایکڑ رقبہ پر کاشتکاری کر رہا تھا کہ امیراں فوت ہو گئی اور بہادر خاں نے اپنے رقبہ میں سے دو کنال زمین بھانجے فلک شیر کو فروخت کر نے کے لئے کہا اور پچاس ہزار روپے بھی دئے جسکی حنیف نے مخالفت کی تو باپ بہادر خاں نے ڈانٹا جس پر حنیف طیش میں آگیا اور باپ بہادر خاں کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے بہادر خاں کی بہن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ای پیپر-دی نیشن