• news

پاکستانی نژاد برطانوی پروفیسر جاوید رحمان ایران میں اقوام متحدہ کے سفیر مقرر

واشنگٹن (اے این این ) اقوام متحدہ نے برطانوی نژاد پاکستانی قانون دان جاوید رحمن کو ایران میں انسانی حقوق پر اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کردیا۔ واضح رہے کہ انہیں مذکورہ عہدے پر قانون دان اور سماجی رکن عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بعد مقرر کیا گیا ہے۔ جاوید رحمان کی تقرری کا فیصلہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 38 ویں اجلاس میں ہوا۔ ایران نے ماضی میں ہمیشہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی مخالف کی ہے اور انہیں جانبدار، غیر موزوں اور سیاسی جارحیت قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی جانب سے 1984 میں پہلی مرتبہ اینڈری ایگولیر کو ایران میں بطور خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا تھا لیکن تہران نے ان سے کسی بھی قسم کا رابطہ قائم رکھنے سے خود کو باز رکھا، بعدازاں انہوں نے یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا کہ وہ ایرانی حکام کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔ جس کے بعد اقوام متحدہ نے مئی میں 3 امیدواروں پر مشتمل ایک فہرست جاری کی جس میں جاوید رحمان پاکستان، میلون کتھوری انڈیا اور انتھونیو سنٹیاگو اٹلی کے نام تھے، تاہم ایرانی حکام نے جاوید رحمان کے نام کی حتمی منظوری دے دی۔

ای پیپر-دی نیشن