چینی وزیراعظم کی مرکل سے ملاقات:تجارتی وارننگ پر ٹرمپ کو انتباہ
برلن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے تجارتی وارننگ کے بعد چینی وزیراعظم لی کیانگ نے جرمنی کے دورے پر چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے سگنل دیا وہ یونی لیٹرلزم اور پروٹیکشزم کے خلاف اکٹھے کھڑے ہیں۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں تجارتی تنازعہ جو یورپ چین اور امریکہ کے مابین ہے ایجنڈا میں سرفہرست تھا۔ فرانس نے کہا امریکی محصولات کے نفاذ کے معاملے میں یورپی ممالک متحد ہیں۔