ایرانی سپریم لیڈر نے اقتصادی جنگ کے آپریشن روم کی تشکیل کا حکم جاری کر دیا
تہران(آئی این پی)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اقتصادی جنگ کے آپریشن روم کی تشکیل کا حکم جاری کر دیا، ابتر معاشی صورتحال کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جائے، آپریشن روم کا اہم ترین قدم درآمد کی جانے والی 1339 مصنوعات کو اپنی اراضی میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے رہبرِ اعلی علی خامنہ ای نے اقتصادی جنگ کے آپریشن روم کی تشکیل کا حکم جاری کیا ہے۔