ایران سے تیل کی خریداری میں امریکی دباو قبول نہیں: بھارت
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے تیل کی خریداری اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر کریں گے نہ کہ امریکی مفادات کی بنیاد پر۔ بھارت کے پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ نئی دہلی ایران سے تیل کی خریداری کا فیصلہ کسی دبا یا کسی سے مرعوب ہو کر نہیں کرے گا بلکہ اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر کرے گا۔ مفادات وابستہ ہیں،بھارتی پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہندوستان ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو ایک چیلنج کے طور پر دیکھتا ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ نئی دہلی کے اسٹریٹیجک تعلقات ہیں۔