سعودی عرب اور فرانس کے درمیان معلومات کے تحفظ کے سمجھوتے پر دستخط
جدہ (اے پی پی) سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے کی ملاقات میں معلومات کے تحفظ کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے بیچ دفاع کے شعبے میں تعاون اور اس کو مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔