مصر:کرپشن کے الزام میں کسٹم اتھارٹی کا سربراہ گرفتار
قاہرہ (نیٹ نیوز) مصر کے حکام نے وضاحت کی ہے کہ ملک کے کسٹم حکام کے سربراہ کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مصر کی کنٹرول ایجنسی کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ کسٹم سروس کے سربراہ گیمل کو نامعلوم بزنس مین سے رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔