• news

سپین میں بل فائٹنگ کا سالانہ میلہ،بیل نے بل فائٹر کو بری طرح روند ڈالا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سپین کے شہرArevaloمیںبل فائٹنگ کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا جہاں بپھرے بیل نے میٹاڈور( بل فائٹر) کو بری طرح روند ڈالا۔ایک آنکھ سے محروم 45سالہJuan Jose Padilla نامی اسٹار بل فائٹر نے بیل کو برچھیاں گھونپتے ہوئے بری طرح زخمی کردیا اورپھر سے حملے کا انتظار کرنے لگا۔زخموں سے چور بپھرے بیل کو بل فائٹر کی یہ ادا بالکل نابھائی جس نے پیچھے سے جوش کو برح طرح ٹکر مارنے کے بعد سینگوں پر اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جس سے اس کے سر کی کھال پھٹ گئی اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔سٹینڈ بائی پرموجود دیگر بل فائٹرز فوراً بْل فائٹر کی مدد کو پہنچے اور جہاں کچھ بیل کا دھیان بھٹکاتے تو کچھ زخمی بل فائٹر کو فائٹنگ ایرینا سے باہر لیجاتے دکھائی دئیے۔بعد ازاں جوائون جوش کو فوری طبی امداد دی گئی جس کے سَر پر 40ٹانکے لگائے گئے۔واضح رہے دنیا بھر میں بْل فائیٹنگ فیسٹیول کو کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا جاتا ہے اور فیسٹیول پر پابندی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن