فرانس میں ڈانسنگ کے دوران فٹبال کھیلنے کا ٹرینڈ مشہور
لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفافٹبال ورلڈ کپ کا بخار پوری دنیا پر سوار ہے ، فرانس میں تیزی سے پھیلنے والے ٹرینڈ میں فٹبال گراوٗنڈ کو ڈانس فلور مانتے ہوئے ماہر ڈانسرز نے منفرد انداز میں کھیل پیش کیاجس میں پلیئرز ڈانس کرتے ہوئے کھیل پیش کرتے ہیں کوئی پلیئر ٹھمکے لگاتے ہوئے فٹبال کو کک لگاتا ہے تو کوئی کھلاڑی مون واک کرتے ہوئے گول کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ڈسکو فٹ نامی اس کھیل کو دیکھنے بھی بڑی تعداد میں شائقین فتبال گراوٗنڈ کارْخ کررہے ہیں اور ناچتے گاتے یہ انوکھے میچز دیکھتے ہیں جبکہ میوزک کی دھنیں بھی ڈانسنگ پلیئر ز کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں۔