سپاٹ فکسنگ کیس : ناصر جمشید کیخلاف کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل 2 سپاٹ فکسنگ کیس، معطل کرکٹر ناصر جمشید کے خلاف کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔ گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے کیس کی سماعت کے موقع پر آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلینیگن نے معطل کرکٹر کے خلاف آج گواہی دی۔ ناصر جمشید جمعرات کو پی سی بی ٹربیونل کو بیان دیں گے۔ تین رکنی ٹربیونل ناصر جمشید کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کر رہا ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے بعد کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔