• news

نواز شریف ، مریم کے پرسوں وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک، نام ای سی ایل میں شامل نہیں کئے گئے

اسلام آباد/ لندن ( وقائع نگار خصوصی/ ایجنسیاں) وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ فیصلہ ان کے پاکستان واپس آنے پر کیا جائیگا۔ ترجمان نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل پر ڈالے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں دریں اثنا نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرا لئے ہیں۔ کل لندن سے اتحاد ائرلائن کی پرواز ای وائے 18 سے رات 8:45 پر روانہ ہوںگے اور 13 جولائی بروز جمعہ شام چھ بج کر 15 منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔ دوسری جانب نوازشریف اور مریم کی وطن واپسی کے معاملے پر وزارت داخلہ میں اہم اجلاس سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی صدارت میں ہوا۔ ڈپٹی چیئرمین نیب‘ آئی جی پنجاب‘ چیف سیکرٹری پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر گرفتاری کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں لاہور میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر رینجرز کی طلبی پر بھی غور کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے شریف فیملی کو لاہور سے گرفتاری کے بعد اسلام آباد منتقل کرنے اور نیب حکام کو ہیلی کاپٹر کی فراہمی کو یقینی بنانے اور مجرموں کے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ نوازشریف اور مریم نواز کو طیارے سے اترنے نہیں دیا جائے گا اور امیگریشن کا عمل بھی طیارے میں ہی مکمل کر کے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا جبکہ احتساب عدالت کے جج بشیر کو بھی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل میں ہی بلانے کی تجویز دی ہے۔ وفاقی حکومت نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم کو اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ سیکرٹری داخلہ کے زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو خط لکھ کر ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے مجرموں کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر دینے کی درخواست دی تھی۔ سکیورٹی کی ذمہ دار نگران صوبائی حکومت ہو گی اور وہیں سے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مجرموں کو اسلام آباد منتقل کیا جائ

ای پیپر-دی نیشن