• news

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہ 25جولائی تک معطل کردیئے

اسلام آباد/ لاہور (خصوصی نمائندہ+ اپنے نامہ نگار سے) الیکشن کمشن نے بلدیاتی اداروں کے سربراہ معطل کر دئیے۔ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو 25جولائی تک معطل کر دیا گیا، میٹرو پولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز، یونین کونسلز کے تمام عہدے دار بھی عام انتخابات تک معطل رہیں گے۔ ملک بھرکے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلع کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین اور کنٹونمنٹ بورڈزکے سربراہ 25 جولائی تک معطل رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ میٹرو پولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز، یونین کونسلز کے تمام عہدے دار بھی عام انتخابات تک معطل رہیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اقدام ملک میں شفاف انتخابات کی غرض سے کیا گیا ہے۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے یو سی 76 کے چیئرمین اور ڈپٹی میئر اعجاز کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ بلدیاتی نمائندوں کے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پابندی کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار ڈپٹی میئر نے یہ قانونی نکتہ اٹھایا کہ انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دیتا ہے۔
بلدیاتی سربراہ/ معطل

ای پیپر-دی نیشن