نقیب قتل کیس: انسداد دہشت گردی عدالت نے راﺅ انوار کی ضمانت منظور کرلی
کراچی (کرائم رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راﺅانوار کی ضمانت منظور کر لی‘ 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا۔ راونوار نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آنے پر سب بتاﺅں گا کہ مجھے کس نے مقدمے میں ملوث کرایا۔ راﺅ انوار کے وکلاءنے موقف اختیار کیا تھا کہ مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے وقت راوانوار موقع پر موجود نہیں تھے اور انہیں بلاوجہ مقدمے میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 جولائی کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو منگل کے روز سنا دیا گیا۔ مقدمے کے دیگر ملزم ایس ایچ او امان اللہ اور شعیب شوٹر تاحال مفرور ہیں تاہم قانونی تقاضے پورے کرنے پر اس مقدمے میں راﺅانوار کی رہائی کا امکان ہے۔
راﺅ انوار ضمانت