• news

نواز شریف اور مریم کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی: نگران وزیر اطلاعات

اسلام آباد (آئی این پی) نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے‘ قائد اعظم نے پاکستان کے ساتھ الگ نظریہ بھی دیا‘ کوئی بھی مذہب تشدد کی حمایت نہیں کرتا۔ منگل کو اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے حوالے سے سیمینار میں نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان کے ساتھ الگ نظریہ بھی دیا۔ پاکستان میں اقلیتوں کو یکساں آزادی حاصل ہے۔ آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔کوئی بھی مذہب تشدد کی حمایت نہیں کرتا۔ ہر مذہب محبت‘ امن اور سلامتی کو فروغ دیتا ہے۔ کسی کو اپنی مرضی دوسروں پر ٹھونسنے کی اجازت نہیں۔ افغان جنگ کے بعد یورپ نے ہمیں تنہا چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا افغان جنگ کے بعد پاکستان میں دہشت گردی پھیلی۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انتہا پسندانہ سوچ کو روکنا ضروری ہوتا ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق قوانین میں حالیہ تقاضوں کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ بعد ازاں نیشنل لائبریری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا لائبریریاں علم کا خزانہ ہیں۔ کوئی بھی تحقیق لائبریری کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔ انٹرنیٹ سے لائبریریاں جدت اختیار کرچکی ہیں۔ لائبریری تعلیمی شعبے کا اہم حصہ ہے۔ لائبریری کے بغیر تعلیمی شعبے کے اہداف کا حصول ناممکن ہے۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ کے باہر کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے نہیں دیں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔ لاہور ایئر پورٹ کی حدود میں سکیورٹی کے تمام اقدامات کرنے ہیں، لندن سے پاکستان آنے والی پرواز لاہور ہی اترے گی۔

نگران وزیر اطلاعات

ای پیپر-دی نیشن