• news

یوسف رضا گیلانی، رانا آصف توصیف شیخ وقاص اکرم کو الیکشن لڑنے کی اجازت

اسلام آباد‘ لاہور، فیصل آباد(نمائندہ نوائے وقت+ اپنے نامہ نگار سے+ نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔اپیل مخالف امیدوار نثار احمد نے دائر کی تھی جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ، والدہ اور ساس دو کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہیں اور سابق وزیراعظم نے ان کے معاف کرائے تھے۔ چیف جسٹس کے استفسار پر درخواست گزار نے بتایا کہ فوزیہ گیلانی کے کمپنی میں 12 فیصد شیئرز ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا بارہ فیصد شیئرز پر نااہلی ہوسکتی ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا سپریم کورٹ قرض معافی کو غلط قرار دے چکی ہے۔ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن بولے کہ عدالت نے سٹیٹ بنک کے قرض معافی کو کہاں غلط قرار دیا ہے۔دریں اثناءسپریم کورٹ نے این اے 105فیصل آبادسے امیدوارراناآصف توصیف کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ راناآصف توصیف نے اہلیہ کے اثاثے چھپائے۔ سپریم کورٹ نے راناآصف توصیف کوالیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کی صورت میں نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگا۔لاہورہائی کورٹ نے این اے 115 جھنگ سے امیدوار شیخ وقاص اکرم کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزارکی اپیل خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست پر ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواستوں کو سماعت کیلئے پیش کیا گیا لیکن بنچ نے اس پر کارروائی سے معذرت کرلی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو اس سفارش کے ساتھ بھجوا دی کہ اسے کارروائی کیلئے کسی دوسرے بنچ کو بھجوایا جائے۔ سابق رکن قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے امیدوار ریاض فتیانہ نے ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی پی 90 قلعہ عبداللہ سے آزاد امیدوار بہرام خان کو نااہل قرار دیا۔ این اے 146 مسلم لیگ ن کے امیدوار کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔
الیکشن اجازت

ای پیپر-دی نیشن