حسین لوائی سٹاک ایکس چینج بورڈ کی چیئرمین شپ سے برطرف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایس ای سی پی پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ہدایت کی ہے کہ حسین لوائی کو سٹاک ایکس چینج بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ اس سلسلے میں ہدایت پر مبنی خط ایس ای سی پی کی طرف سے جاری کر دیا گیا ہے۔ حسین لوائی کے خلاف ایف آئی اے نے مین لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے اور اس میگا سکینڈل کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔حسین لوائی کوگرفتار کیا گیا ہے۔ حسین لوائی کو بورڈ کی چیئرمین شپ سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔