گرفتاری دینے جا رہے ہیں، ائرپورٹ کے باہر کارکنوں سے خطاب کرینگے: مریم نواز
لندن (عارف چودھری) مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان گرفتاری دینے کیلئے جا رہے ہیں، ائرپورٹ سے باہر جائیں گے اور کارکنوں سے خطاب کریں گے وہ ہارلے سٹریٹ کلینک میں اپنی والدہ کو دیکھنے کیلئے آنے پر میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔ عوام اصلی حقیقت جانتے ہیں، 70سال سے لڑائی جاری ہے اور اب اسکا اختتام کا وقت آ گیا ہے۔ اب 70، 80کی دہائی نہیں جب اپنی مرضی سے چلایا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری واپسی کے بارے میں اللہ بہتر جانتا ہے، گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے ہمارے ارادے متزلزل نہیں ہونگے، سازش کے منصوبہ سازوں کو پتہ ہے کہ نوازشریف کو عوامی حمایت حاصل ہے، عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں۔
مریم نواز