• news

انتخابات متنازعہ ہوتے جا رہے ہیں، قومی حکومت کا قیام بہت مشکل : شاہد خاقان

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر ہم آہنگی سے کام کریں، ہم ملک میں آئینی کی حکمرانی چاہتے ہیں، انتخابات متنازعہ سے متنازعہ بنتے جا رہے ہیں، پاکستان میں قومی حکومت کا قیام بہت مشکل ہے، ہماری افواج نے آپریشن کرکے دشمن سے اپنا علاقہ کلیئر کرایا جبکہ آج بھی افغانستان کے 50فیصد حصہ پر طالبان قابض ہیں۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی قیادت کے فیصلے پر این اے 53 سے الیکشن لڑرہا ہوں، این اے 53کا فیصلہ 25جولائی کو سب کے سامنے ہوگا، مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں، کوئی شخص جماعت سے بڑا نہیں ہوتا، ہم لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے ہیں، ڈیمز کے حوالے سے فنڈ کے قیام پر چیف جسٹس کے مشکور ہیں، کوئی بھی جماعت جیتے ہم صرف صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن چاہتے ہیں، ہم نے مہمند اور دیامر بھاشاڈیم کے حوالے سے مسائل حل کیے، ہم دعوے نہیں کرتے ہم نے کام کرکے دکھایا ہے، ہم نے دن رات محنت کرکے 11ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی۔

ای پیپر-دی نیشن