• news

کرپشن سکینڈل، ٹیلی کام کمپنی کو لائسنس کا اجرا، پولیس کی اسرائیلی وزیراعظم سے پھر کئی گھنٹے پوچھ گچھ

تل ابیب (نیٹ نیوز) کرپشن سکینڈل میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے پولیس نے پھر پوچھ گچھ کی ہے۔ ان کے خلاف 3 انکوائریاں چل رہی ہیں۔ استغاثہ کے مطابق انہوں نے اپنی اور اہلیہ کی ویب سائٹ اور خبروں میں کوریج کے لئے بزاق ٹیلی کام کمپنی کو لائسنس دلوانے کی حمایت کی تھی۔ پولیس کے انسداد کرپشن یونٹ کے اہلکاروں نے کئی گھنٹے یاہو سے سوال و جواب کئے۔

ای پیپر-دی نیشن