• news

نواز شریف واحد لیڈر ،جو گرفتاری خود دینے آرہے ہیں: جلیل احمد شرقپوری

شرقپور شریف (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار پی پی 139 صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری سابق ایم این اے وضلع ناظم شیخوپورہ نے عوامی رابط مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ ایک سزا یافتہ لیڈر خود گرفتاری دینے آرہے ہیں بعض سزا یافتہ سیاستدان تو ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیںاور واپس آنے کا نام نہیں لیتے یہ واحد لیڈر ہے جو لندن سے اپنے خرچ پرپاکستان میں گرفتاری دینے خود تشریف لارہے ہے بلکہ نیب کے سرکاری افسران کومیاں نواز شریف کی گرفتاری کیلئے تکلیف کی ضرورت نہیں لہذا نگران حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز بہادر اور نڈر لیڈر ہیں انہوں نے مشکل حالات میں وطن واپسی کا فیصلہ کرکے جرات مندی کا فیصلہ کیا اور کارکنوں کو نئی منزل کیلئے نیا جوش اور ولولہ دیا ہے انکا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائیگا اس موقع پر تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر رانا عباس علی خان نے ہزاروں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اورنامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن