• news

افغانستان: خودکش دھماکہ‘ طالبان کا حملہ‘ ضلعی پولیس چیف سمیت 14 ہلاک

کابل (سنہوا + نیٹ نیوز) افغان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکے میں 10 افراد جاںبحق اور 4 زخمی ہو گئے جب کہ دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ترجمان صوبائی گورنر کے مطابق خودکش بمبار نے افغان سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے نزدیک پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے سے قریبی پٹرول سٹیشن میں آگ لگ گئی جب کہ حملے میں جاںبحق ہونے والوں میں زیادہ تر شہری شامل ہیں تاہم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ متعدد دکانیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ مرنے والوں میں 2 اہلکار شامل ہیں۔ خوگیانی ضلع میں ضلع کے حملے میں ضلعی پولیس چیف سمیت4 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔افغانستان میں قیام امن کے لئے بین الاقوامی کانفرنس جدہ میں شروع ہو گئی، مکہ مکرمہ میں کانفرنس کی اختتامی نشست میں افغانستان میں امن واستحکام کومضبوط بنانے سے متعلق ایک اعلامیے کی منظوری دی جائے گی،کانفرنس میں افغان ممتاز علماسمیت دنیا بھر کے منتخب علما مدعو ہیں۔ دو روز تک جاری رہنے والی کانفرنس مسلم دانشوروں کی ہے۔ کانفرنس کااہتمام سعودی عرب اوراسلامی تعاون تنظیم نے کیا ہے۔ یہ کانفرنس اسلامی سربراہ کانفرنس اور او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن