• news

صدر ممنون حسین کی مولانا روم کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

قونیا (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے مولانا روم کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ منگل کو صدر مملکت نے مولانا روم کے مزار سے ملحق مسجد میں نماز ادا کی اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔ صدر مملکت مزار پر موجود زائرین سے گھل مل گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن