• news

اسلام آباد ہائیکورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2018 کے عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہو نے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے عام انتخابات میں امیدواروں کی سکروٹنی کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے۔ الیکشن کمشن کو ہدایات جاری کی جائیں ہر ضلع میں سکروٹنی بورڈ تشکیل دیا جائے، سکروٹنی بورڈ یقینی بنائے قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والا امیدوار آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا اترتا ہو۔کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی درخواست شہری لیفٹیننٹ کرنل (ر) عبدالقادر نے دائر کی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن