• news

سزا معافی کے صدارتی اختیار کی آئینی شق چیلنج، عوامی تحریک نے شق ختم کرنے کی رٹ دائر کردی، سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان عوامی تحریک نے سزا معافی کے صدارتی اختیار کی آئینی شق کو ختم کرنے کی رٹ دائر کردی پارٹی کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کی ابتدائی طور پر سماعت آج 11جولائی کو ہوگی۔ پٹیشن میں آرٹیکل 45 کو خلاف اسلام، خلاف قانون، خلاف دستور اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دے کر کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے، درخواست کی گئی ہے کہ صدر مملکت کا سزا معافی کا اختیار ختم کیا جائے، رٹ پٹیشن میں نواز شریف، مریم صفدر، کیپٹن صفدر، صدر پاکستان، اسلامی نظریاتی کونسل اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ رٹ کے فیصلے تک صدر پاکستان کو روکا جائے کہ وہ تینوں مجرموں کی سزا ہرگزمعاف نہ کرے۔ رٹ کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن