• news

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ عملے کی شکایت، اسد عمر کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (آئی این پی) ضابطہ اخلاق کی خلاف وزی پر مانیٹرنگ عملے کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ منگل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ور زی پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ شوکاز نوٹس مانیٹرنگ عملے کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے بھجوایا۔ شوکاز نوٹ کے متن کے مطابق پینا فلیکس پر پرنٹر اور پبلشر کا نام غائب ہونا بھی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن