کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی عامر لیاقت کو دوبارہ نوٹس جاری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کے رہنماء عامر لیاقت کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمشن میں پی ٹی آئی رہنماء عامر لیاقت کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے سے متعلق معاملے پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمشن نے سماعت کی۔ فریقین کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمشن میں پیش نہ ہو سکا۔